اگر آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہی یہ کام کریں تو وہ آپ کو پسند کرنے لگے گا، سائنسدانوں نے انتہائی فائدہ مند راز بے نقاب کردیا

اگر آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہی یہ کام کریں تو وہ آپ کو پسند کرنے لگے گا، سائنسدانوں نے انتہائی فائدہ مند راز بے نقاب کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی سے ملاقات کرتے وقت لوگ ’فرسٹ امپریشن‘ کا بہت خیال رکھتے ہیں تاکہ سامنے والے پر ان کی شخصیت کا اچھا اثر پڑے۔ اب سائنسدانوں نے ایک ایسا فائدہ مند کام بتا دیا ہے جو کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے کریں تو وہ اسی وقت آپ کو پسند کرنے لگے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”اگر آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے سر کو تھوڑا آگے کی طرف جھکائیں تو اس سے سامنے والے پر آپ کی شخصیت کا انتہائی خوشگوار تاثر پڑے گا اور وہ آپ کو اس پہلی ملاقات میں ہی پسند کرنے لگے گا۔“

لاہور کی وہ جگہ جہاں سکھ اور مسلمان ساتھ ساتھ عبادت کرتے ہیں، جانئے وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں
اس تحقیق میں جاپان کی ہوکیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 49مردوخواتین کو کچھ ویڈیوز دکھائیں جن میں کچھ لوگ مصافحہ کر رہے ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ ویڈیوز میں مصافحہ کرنے والا سر کو آگے کی طرف جھکاتا ہے، کچھ میں وہ سر کو ادھر ادھر جھٹکا دیتاہے اور بعض میں سیدھا تن کر کھڑا رہتا ہے۔سائنسدانوں نے یہ ویڈیو زدکھا کر ان مردوخواتین سے پوچھا کہ ان میں سے کون سا شخص انہیں سب سے زیادہ پسندیدہ اور پرکشش لگا؟ جواب میں رضاکاروں نے اس شخص کو سب سے زیادہ 40فیصد پسندیدہ اور پرکشش قرار دیا جس نے مصافحہ کرتے ہوئے سر کو آگے کی طرف احتراماً جھکایا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جون اچیرو کاواہارا کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سیدھے کھڑے رہ کر مصافحہ کرنے یا سر کو ادھرادھر ہلانے سے آدمی کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا جبکہ جو شخص سر کو آگے کی طرف جھکائے، سامنے والا اس سے بہت متاثر ہوتا ہے اور اسے پسند کرنے لگتا ہے۔ایسے شخص سے لوگ دوبارہ ملنے کی خواہش بھی 40فیصد زیادہ کرتے ہیں۔“

’’وزیر اعظم کو گرفتار کبھی جلا وطن تو کبھی پھانسی دی جاتی ، ‘‘70سال میں جو کچھ ہوا افسوناک ہے : نواز شریف

’’وزیر اعظم کو گرفتار کبھی جلا وطن تو کبھی پھانسی دی جاتی ، ‘‘70سال میں جو کچھ ہوا افسوناک ہے : نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کبھی وزیر اعظم کو ہٹا یا جا تا ہے اور کبھی پھانسی دے دی جاتی ہے۔کبھی گرفتار کیا جاتا ہے توکبھی جلا وطن کردیا جاتاہے ۔دنیا کے کسی ملک میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا۔70 سال سے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ نہ صرف غلط بلکہ افسوسناک بھی ہے اور دنیا میں کہیں کچھ ایسا نہیں ہوتا جو پاکستان میں ہورہا ہے۔پنجاب ہاؤس میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے دوران گفتگو میں نوازریف نے کہا کہ ’’اقامے پر فیصلہ دینا مذاق ہے، میرے خلاف عدالتی فیصلہ حقائق کے برخلاف تھا جسے عوام اور کارکنان نے قبول نہیں کیا، عوام اور کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں، جلد ہی پاکستان کی ترقی کیلئے کارکنان کے ساتھ عہد کروں گا‘‘۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آمریت میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی، جمہوریت کے تحفط کے لیے سیاسی جماعتوں اور کارکنان کیساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے جہاں سماعت شروع ہونے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے مختصر اور غیر رسمی گفتگو کی جہاں انہوں نے کہاکہ کہنے کو بہت کچھ ہے ایک دو روزانتظار کرلیں ۔
نوازشریف

والدین اپنے بچے کو ملازمہ کے پاس چھوڑ گئے، واپس آکر گھر میں لگے خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھی تو واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، وہ بچے کے ساتھ کیا کرتی رہی؟ جان کر تمام والدین کبھی اپنے بچوں کو اس طرح تنہا نہ چھوڑیں

والدین اپنے بچے کو ملازمہ کے پاس چھوڑ گئے، واپس آکر گھر میں لگے خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھی تو واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، وہ بچے کے ساتھ کیا کرتی رہی؟ جان کر تمام والدین کبھی اپنے بچوں کو اس طرح تنہا نہ چھوڑیں

استنبول (نیوز ڈیسک) آج کل زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے مردوں کے ساتھ خواتین بھی عموماً گھر سے باہر کام میں مصروف رہتی ہیں۔ پہلے تو خواتین گھروں میں بچوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھیں لیکن اب یہ اہم ترین ذمہ داری بھی ملازماﺅں کے حوالے ہو چکی ہے۔ کمسن بچوں کو ملازمہ کے سہارے چھوڑنا ان معصوموں کے لئے کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ اس ویڈیو سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔

شوہر کو ڈرانے کی کوشش میں نوجوان لڑکی جان سے گئی
ویڈیو سامنے لانے والے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 54 سالہ خاتون نادیہ شپوول کو اپنے ننھے بیٹے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی تھی۔ جب انہوں نے بچے کے جسم پر کچھ نشانات دیکھے تو انہیں شک گزرا کہ شاید اس پر تشدد کیا گیا ہے۔ اس جوڑے نے چھ ماہ قبل گھر میں کیمرے لگائے تھے مگر کبھی ان کی ریکارڈنگ دیکھنے کی زحمت نہیں کی تھی۔ جب والدین نے اپنے شکوک کی بناءپر گزشتہ کچھ دنوں کی ویڈیو ریکارڈنگ دیکھنا شروع کی تو پتہ چلا کہ نادیہ ننھے بچے کو ظالمانہ انداز میں پیٹتی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ملازمہ ننھے بچے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پورے زور سے اس کے منہ پر تھپڑ مارتی ہے۔ 
صورتحال کو بھانپتے ہوئے ملازمہ پہلے ہی گھر سے فرار ہو چکی تھی لیکن پولیس کی مدد سے اسے ملک کے جنوب مغربی علاقے مار مارس سے پکڑلیا گیا۔ اب اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

’کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی خاتون۔۔۔‘ ٹی وی پروگرام میں باکسر عامر خان نے ایسی احمقانہ بات کہہ دی کہ تماشہ بن گیا، لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

’کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی خاتون۔۔۔‘ ٹی وی پروگرام میں باکسر عامر خان نے ایسی احمقانہ بات کہہ دی کہ تماشہ بن گیا، لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان ذاتی جھگڑوں کو سوشل میڈیا پر گھسیٹنے کے باعث بہت کچھ سبکی اٹھاچکے ہیں اور اب انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں ایسی احمقانہ بات کہہ دی ہے کہ لوگ ان کی جہالت پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروگرام ’آئی ایم اے سلیبرٹی‘ میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے یہ احمقانہ سوال پوچھ لیا کہ ”کیا آج تک کوئی خاتون وزیراعظم رہ چکی ہے؟“حالانکہ وہ جس ملک (برطانیہ )کے شہری ہیں وہاں اس وقت ایک خاتون (تھریسامے) وزیراعظم ہے اور پاکستان میں بھی بے نظیر بھٹو دو بار وزیراعظم رہ چکی ہیں۔

دنیا کا پہلا آدمی جس کی دولت بلیک فرائیڈے کی وجہ سے 100 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی
رپورٹ کے مطابق یہ بات کرتے ہی عامر خان کو سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر یاد آ گئیں اور فوراً کھسیانے ہو کر کہنے لگے ’اوہ، مارگریٹ تھیچر!‘ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ تھریسا مے انہیں تب بھی یاد نہیں آئیں۔سوشل میڈیا پر صارفین عامر خان کی اس بات کا خوب ٹھٹھہ اڑا رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”اوہ میرے خدا٬ عامر خان کتنا احمق ہے جو یہ بھی نہیں جانتا کہ ہمارے ملک میں خواتین وزیراعظم رہ چکی ہیں۔“ایک اور صارف نے لکھا کہ ”میرے خیال میں عامر خان کو کھیل کے دوران سر میں کئی گھونسے لگے ہیں اس لیے ایسی باتیں کرتا ہے۔“زہرا نامی ایک خاتون صارف سامنے آئی اور عامر خان سے سوال پوچھ لیا کہ ”عامر! تم کس سیارے پر رہتے ہو؟“

19 سالہ نوجوان لڑکی نے بچی کو جنم دیتے ہی یونیورسٹی میں اسے پانچویں منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا اور پھر۔۔۔

19 سالہ نوجوان لڑکی نے بچی کو جنم دیتے ہی یونیورسٹی میں اسے پانچویں منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا اور پھر۔۔۔

یجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نوجوان طالبہ نے بچی کو جنم دے کر اسے پانچویں منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ طالبہ ژیان انجینئرنگ کالج میں پڑھتی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت ذہین طالبہ ہے۔ اس نے کبھی کوئی کلاس مِس نہیں کی لیکن اس کے باوجود کبھی کسی ٹیچر یا اس کے ساتھی طالب علم کو اس کے حاملہ ہونے کا شک نہیں پڑا۔

ان دونوں بچیوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جان کر پوری دنیا حیران رہ گئی
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے رات گئے بچے کو کھڑکی سے نیچے پھینکا اور کچھ طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپڑوں میں لپٹے بچے کو اوپر سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا تھا۔ لڑکی اگلی صبح معمول کے مطابق اپنی کلاس میں موجود تھی۔ تاہم اس کے کمرے میں خون کے دھبوں کی وجہ سے اس کا راز فاش ہو گیا۔ لڑکی کو چیک اپ کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے اور پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ نیچے پھینکے جانے سے قبل ہی وہ مر چکی تھی یا نیچے گر کر مری۔ پوسٹ مارٹم کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ بچی کی موت نیچے گرنے سے ہوئی اور اب ممکنہ طور پر طالبہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک ٹیچر کا کہنا تھا کہ ”طالبہ بہت ذہین اور چالاک لڑکی ہے۔ اس نے کبھی بیماری کے باعث بھی کلاس نہیں چھوڑی۔ سردیوں کا موسم ہونے کی وجہ سے وہ بھاری لباس پہنتی تھی جس کی وجہ سے ہمیں اس کے حاملہ ہونے کا شک بھی نہیں ہوا۔“

خاتون نے اپنی 10 سالہ بیٹی کا موبائل فون اُٹھا کر دیکھا تو ایسی چیز نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے سے زمین آگئی، ایسا کیا تھا؟ جان کر والدین کبھی بھی اپنے بچوں کو موبائل کے ساتھ تنہا نہ چھوڑیں

خاتون نے اپنی 10 سالہ بیٹی کا موبائل فون اُٹھا کر دیکھا تو ایسی چیز نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے سے زمین آگئی، ایسا کیا تھا؟ جان کر والدین کبھی بھی اپنے بچوں کو موبائل کے ساتھ تنہا نہ چھوڑیں

لندن (نیوز ڈیسک) مانا کہ آج کل کے بچوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، لیکن اگر والدین اس بات سے بالکل لاتعلق رہیں کہ ان کے بچے اس ٹیکنالوجی کا کیا استعمال کر رہے ہیں تو یہ بھی ان کی غفلت ہے۔ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں سے باخبر رہنا کیوں ضروری ہے، اس کا اندازہ آپ اس برطانوی ماں کے انکشافات سے بخوبی کر سکتے ہیں جس نے کمسن بیٹی کا موبائل فون دیکھا تو اس پرایک جنسی درندے کے میسجز دیکھ کر دہشت زدہ رہ گئیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بدبخت شخص امریکہ میں مقیم کوئی جنسی بھیڑیا ہے جو ان کی 10 سالہ بیٹی کو اپنے چنگل میں پھنسانے کی کوشش کر رہا تھا۔ 
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے موبائل فون پر کسی ڈینئیل نامی اجنبی کے قابل اعتراض میسج دیکھے تو اس کا سراغ لگانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بیٹی کے فون سے خود میسجز کا جواب دینا شروع کر دیا، جس پر اجنبی شخص کی حقیقت کھلتی چلی گئی۔ اس شخص نے ایک میسج میں لکھا ”اپنی شرٹ اور زیر جامہ ہٹاﺅ اور ایک تصویر بنا کر مجھے بھیجو۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ کسی کو بھی کے اس بارے میں نہیں بتاﺅں گا۔“ اس کے جواب میں خاتون نے لکھا ”زیر جامہ بڑی لڑکیاں استعمال کرتی ہیں، میں نے نہیں پہنا ہوا۔“ ڈینیل نامی شخص کی جانب سے اگلے میسج میں لکھا تھا ”تو پھر شرٹ ہٹا کر 

’’جب میں نے اپنی اہلیہ کا واٹس ایپ دیکھا تو میری زندگی ہی اندھیری ہو گئی ‘‘ شوہر اپنی اہلیہ کی انتہائی شرمناک حرکت کی درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا،عدالت میں ایسا انکشاف کہ شوہر بھی دنگ رہ گیا
بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص امریکی شہر فلوریڈا میں رہتا ہے اور ان کی بیٹی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ سنیپ چیٹ اور ویڈیو سائٹ لائیو ڈاٹ می کے ذریعے رابطے میں تھا۔ ابتدائی طور پر وہ اس کے ساتھ عمومی نوعیت کی دوستانہ باتیں کرتا رہا تھا لیکن بعد میں قابل اعتراض تصاویر کا مطالبہ شروع کردیا۔ 
لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ ایک میسج میں اس شخص نے لکھا تھا ”کیا تم مجھے اپنی تصویر بھیجو گی؟“ جس کے جواب میں لڑکی نے پوچھا تھا ”کیا آپ کا مطلب ہے کہ میں سیلفی بھیجوں؟“ تب اس شخص نے لکھا ”نہیں میرا مطلب ہے ایک ایسی تصویر جس میں صرف تمہارا چہرہ نہیں بلکہ باقی جسم بھی نظر آرہا ہو“ لڑکی نے جواب میں لکھا ”میں صرف 10 سال کی ہوں۔ میں اس طرح کا کام نہیں کرسکتی۔“ اس جواب کے باوجود اس بدبخت شخص نے اپنی کوشش جاری رکھی اور اگلے میسج میں کہنے لگا ”تم کرسکتی ہو۔ میرے پاس تمہاری یہ تصویر راز رہے گی۔“ 
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمسن بیٹی کی سوشل میڈیا سرگرمیوں سے آگاہ رہتی ہیں اور اسے ایک خطرناک مجرم سے بچانے میں کامیاب رہی ہیں، لیکن جو والدین بچوں کی سمجھ بوجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے ان کی خبر نہیں لیتے انہیں کسی بڑے سانحے سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے ۔

’اس کے جسم کا یہ حصہ اتنا بڑا کیسے ہوسکتا ہے‘ روسی حسینہ نے اپنی تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو طوفان آگیا

’اس کے جسم کا یہ حصہ اتنا بڑا کیسے ہوسکتا ہے‘ روسی حسینہ نے اپنی تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو طوفان آگیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک روسی حسینہ نے گزشتہ دنوں اپنی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جس میں اس کے جسم کا ایک حصہ اتنا بڑا تھا کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جسم کا یہ حصہ 21سالہ اناستاسیا ریسشتوف نامی لڑکی کے پیر تھے۔ اناستاسیا نے 2014ءمیں مس روس کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا اور دوسرے نمبر پر آئی تھی۔ اس نے لگژری کشتی میں بیٹھ کر بنائی گئی اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کی تو انٹرنیٹ صارفین کی نظر اس کے پیروں کے غیرمعمولی سائز پر جاپڑی اوروہ حیرت زدہ ہو گئے کہ اس کا پاﺅں اتنا بڑا کیسے ہو سکتا ہے۔


دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ڈینٹسٹ سے علاج کروانے کے لئے مرد زبردستی اپنے دانت تڑوا دیتے ہیں
بعض صارفین نے تو اس کے پاﺅں کے سائز پر اس کا خوب مذاق اڑایا۔ ایک شخص نے اس کے پیروں کو پیراکی والے لمبوترے جوتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”لگتا ہے اس نے فلیپرز پہن رکھے ہیں۔“اناستاسیانے تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ ”ماحول بہت خوبصورت ہے۔“ ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہم موسم نہیں دیکھ رہے، ہم تو آپ کے پیروں کا سائز دیکھ رہے ہیں۔“

سڑک پر پڑا موبائل فون، آدمی نے اُلٹا کر کے دیکھا تو اس میں ایک آدمی کی عورت کے اعضاءکے ساتھ تصویر نظر آگئی، یہ آدمی درصل کون تھا اور لاش کے ساتھ کیا کررہا تھا؟ دنیا کی تاریخ کی خوفناک ترین خبر جو واقعی آپ کو ہلا کر رکھ دے گی

سڑک پر پڑا موبائل فون، آدمی نے اُلٹا کر کے دیکھا تو اس میں ایک آدمی کی عورت کے اعضاءکے ساتھ تصویر نظر آگئی، یہ آدمی درصل کون تھا اور لاش کے ساتھ کیا کررہا تھا؟ دنیا کی تاریخ کی خوفناک ترین خبر جو واقعی آپ کو ہلا کر رکھ دے گی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک شخص کو سڑک پر پڑا موبائل فون ملا جسے اس نے اٹھا کر دیکھا تو اس میں ایسی تصاویر مل گئیں کہ وہ لرز کر رہ گیا، اور جب پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کی تو دنیا کی تاریخ کا خوفناک ترین کیس منظرعام پر آ گیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق راہگیر کو ملنے والے فون میں موجود تصویر میں ایک شخص مردہ عورت کے مختلف جسمانی اعضاءکاٹ کر الگ کر رہا ہوتا ہے۔ راہگیر نے جب موبائل فون پولیس کو دیا اور اس نے فون کے مالک کو گرفتار کرکے تفتیش کی توہولناک انکشاف ہوا کہ یہ شخص اور اس کی بیوی آدم خور ہیں اور1999ءسے اب تک 30لوگوں کو قتل کرکے کھا چکے ہیں۔


’بوڑھے بوڑھے عرب شیخ یہاں آتے ہیں اور اُن کے سامنے نوعمر لڑکیوں کو پیش کیا جاتا ہے، جن میں سے انتخاب کرکے وہ۔۔۔‘ یہ شرمناک کام کس علاقے میں کیا جارہا ہے؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے
رپورٹ کے مطابق پولیس ان میاں بیوی کا نشانہ بننے والے 7لوگوں کی شناخت کر چکی ہے۔ موبائل فون میں موجود تصویر میں وہ شخص جس عورت کی لاش کے ٹکڑے کر رہا ہوتا ہے اس کے بوری میں بند مختلف اعضاءبھی ملزمان کے گھر سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزم نے پہلے تو پولیس کو بتایا کہ اسے خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے تھے اور اس نے محض ان کے ساتھ تصاویر بنا لیں تاہم بعد ازاں اس نے جرم قبول کر لیا۔ اس ہولناک کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔