فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں —۔
بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ طویل عرصے سے تنازعات کا شکار ہے جبکہ اس فلم کی نمائش کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔
جہاں بھارت میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے وہیں اسے بین الاقوامی سطح پر نمائش کی اجازت مل چکی تھی، تاہم اس کے خلاف بھی مظاہرین نے عدالت میں نوٹس درج کرایا جسے بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے مسترد کردیا۔
فلم کے خلاف مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب ایسی افواہیں پہلائیں گئی کہ فلم میں رانی پدمنی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان رومانوی سین پیش کیا جائے گا۔
شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ بنیں گے —۔
خیال رہے کہ اس فلم کو رواں سال یکم دسمبر کو ہندوستان بھر میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم سنسر بورڈ کے فلم کو ریلیز کی اجازت نہ دینے کے باعث اس کی ریلیز فی الحال روک دی گئی جبکہ بین الاقوامی سطح پر اسے ریلیز کی اجازت دی جاچکی تھی۔
منگل کے روز سپریم کورٹ نے فلم کی بیرون ملک ریلیز کو روکنے کے لیے دائر قانونی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ سے قبل کوئی بھی فلم کے حوالے سے اپنی رائے نہیں دے سکتا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کا کہنا تھا کہ ’اقتدار میں موجود لوگ کچھ باتوں پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں جبکہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں یقین ہے اس فلم کی ریلیز کا فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا جائے گا‘۔
فلم میں دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کررہی ہیں —۔
خیال رہے کہ ہندوستان کی کئی سیاسی تنظیموں نے فلم پدماوتی کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بھی شامل ہے۔
عدالت میں موجود فلم کے نمائندے نے بتایا کہ جب تک اس فلم کو ہندوستان میں ریلیز کی اجازت نہیں مل جاتی اسے بین الاقوامی سطح پر ریلیز نہیں کیا جائے گا۔
فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر مبنی ہے، جن کی خوبصورتی کے باعث علاؤالدین خلجی نامی بادشاہ ان کا دیوانہ ہوجاتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے چتور گڑھ پر حملہ کرتا ہے۔
رنویر اپنے کیریئر کے پہلے منفی کردار میں نظر آئیں گے —۔
اس حملے کے باعث رانی پدمنی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کا قتل ہوجاتا ہے جس کے بعد خود کو علاؤالدین خلجی سے بچانے کے لیے رانی پدمنی اپنے محل کی دیگر خواتین کے ساتھ آگ میں کود کر جان دے دیتی ہیں۔
اس فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی بنے ہیں، شاہد کپور نے راجا راول رتن سنگھ کا کردار ادا کیا۔
0 comments:
Post a Comment