گوگل پلے سٹور پر جعلی واٹس ایپ کی موجوگی کا انکشاف ۔۔ اگر آپ بھی اسے ڈائونلوڈ کرکے استعمال کر رہے تو فوراً ڈیلیٹ کر دیں ۔۔ خطرناک انتباہ جاری

گوگل پلے سٹور پر جعلی واٹس ایپ کی موجوگی کا انکشاف ۔۔ اگر آپ بھی اسے ڈائونلوڈ کرکے استعمال کر رہے تو فوراً ڈیلیٹ کر دیں ۔۔ خطرناک انتباہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر اس کا ایک جعلی اور ممکنہ طور پر نقصان دہ سافٹ وئیر بھی موجود ہے؟جی ہاں واقعی، گوگل پلے اسٹور میں اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر کے نام سے جعلی ایپ موجود رہی اور کافی عرصے تک کام کرتی رہی۔
یہاں تک کہ اس ڈویلپرز کا نام بھی WhatsApp Inc ہے یعنی وہی نام جو کہ فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن گوگل پلے پر استعمال کرتی ہے۔بس جو فرق ہے وہ جعلی ایپ کے ڈویلپرز کی جانب سے ایک یونی کوڈ کریکٹر اسپیس کو اپنے نام میں استعمال کرنا ہے۔
تاہم گوگل پلے اسٹور میں سرچ کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسے نظرانداز کردینا بہت آسان ہے۔یہ انکشاف جمعہ کو ایک سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ کے صارف نے کیا تھا اور یہ ایپ چیٹ اپلیکشن نہیں بلکہ دیگر ایپس کے لیے اشتہارات ڈاؤن لوڈ کرنے کا کام کرتی ہے۔
انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق اس ایپ کو کم از کم دس لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔اس جعلی ایپ کے ڈویلپر تو ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ کون ہیں مگر جب یہ بات منظرعام پر آئی تو اس ایپ کا نام بدل کر ڈوئل واٹس ویب اپ ڈیٹ کرکے ڈویلپر نام میں واٹس ایپ انک کو ہٹا دیا گیا، جبکہ گوگل پلے سے بھی ریمو کردیا گیا۔
گوگل کے ایک ترجمان کے مطابق اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے اور ڈویلپر اکاؤنٹ کو پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ہے۔اینڈرائیڈ میں جعلی ایپس نئی چیز نہیں مگر واٹس ایپ کی ڈمی کا استعمال اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ گوگل اس مسئلے کو نوٹس کرنے میں ناکام رہا ہے۔ گوگل پلے اسٹور کے اصولوں کے میں کسی ایپ کی نقل یا لوگو کو چرانے کی اجازت نہیں۔

0 comments:

Post a Comment